Table of Contents
Overview
Assalamu Alaikum Nazreen ! “Best Naat Lyrics In Urdu” me likhi gaye hai useke baare me kuch kehna chahta hu ki Naat, Nabi-e-Kareem Hazrat Muhammad Mustafa (ﷺ) ki tareef mein likhi gayi shaeri hai, jo musalmanon ke dil mein mohabbat aur adab ka izhar karti hai.
Aur Inn Naat Lyrics me Nabi-e-Kareem (ﷺ) ki shaan-o-jamal, taqreer, aur chamak dikhayi deti hai.
5 Best Naat Lyrics In Urdu
- Meri Ulfat Madine se yunhi nahi Lyrics
- Ek Main Hi Nahi Un Par Qurban Zamana Hai Lyrics
- Aey Rasool-E-Ameen Khatm-Al-Mursalin Lyrics
- Hamne aankho se dekha nahi hai magar lyrics
- Nate sarkar ki parta hoon main lyrics
Meri Ulfat Madine se yunhi nahi Naat Lyrics In Urdu
وہ مدینہ جو کونین کا تاج ہے
جس کا دیدار مومن کی معراج ہے
زندگی میں خدا ہر مسلمان کو
وہ مدینہ دکھا دے تو کیا بات ہے
میری الفت مدینہ سے یوں نہیں
میرے آقا کا روزہ مدینہ میں ہے
میں مدینہ کی جانب نہ کیسے کھیچوں
میرا دین اور دنیا مدینہ میں ہے
عرشِ اعظم سے جس کی بڑھی شان ہے
روضۂ مصطفیٰ جس کی پہچان ہے
جس کا ہمپلا کوئی محلہ نہیں
ایک ایسا محلہ مدینہ میں ہے
ہم کو اپنی طلب سے سوا چاہیے
آپ جیسے ہیں ویسی عطا چاہیے
کیوں کہوں یہ عطا وہ عطا چاہیے
آپ کو علم ہے ہم کو کیا چاہیے
عاشقانِ نبی کے ہے دل کی صدا
سبز گنبد کے سائے میں گھر چاہیے
فر مجھے موت کا کوئی خطرہ نہ ہو
موت کیا زندگی کی بھی پرواہ نہ ہو
کاش سرکار ایک بار مجھ سے کہے
اب تیرا جینا مرنا مدینہ میں ہے
راتیں بھی مدینہ کی باتیں بھی مدینہ کی
جینے میں یہ جینا ہے کیا بات ہے جینے کی
سرور دو جہاں سے دعا ہے میری
ہاں یہی چشم تر التجا ہے میری
ان کی فہرست میں میرا بھی نام ہو
جن کا روزانہ جانا مدینہ میں ہے۔
میری عشق مدینہ سے یوں نہیں
میرے آقا کا روزہ مدینہ میں ہے
میں مدینہ کی جانب نہ کیسے کھینچوں
میرا دین اور دنیا مدینہ میں ہے۔
Read Full Meri Ulfat Madine se yunhi nahi Naat Lyrics In English
Ek Main Hi Nahi Un Par Qurban Zamana Hai Lyrics In Urdu
اک میں ہی نہیں اس پر قربان زمانہ ہے
جو ربِِ دوعالم کا محبوب یگانہ ہے
کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے
زہرہ کا وہ بابا ہے ، سبطین کا نانا ہے
اس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں
جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے
عزت سے نہ مر جائیں کیوں نامِ محمد ﷺ پر
یوں بھی کسی دن ہم نے دنیا سے تو جانا ہے
آؤ در ِ زہرہ پر پھیلائے ہوئے دامن
ہے نسل کریموں کی لجپال گھرانہ ہے
ہوں شاہِ مدینہ کی میں پشت پناہی میں
کیا اس کی مجھے پروا دشمن جو زمانہ ہے
یہ کہہ کے درِ حق سے لی موت میں کچھ مہلت
میلا د کی آمد ہے محفل کو سجانا ہے
قربان اس آقا پر کل حشر کے دن جس نے
اس امت ِ عاصی کو کملی میں چھپانا ہے
سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا
بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے
ہر وقت وہ ہیں میر ی دنیائے تصور میں
اے شوق کہیں اب تو آنا ہے نہ جانا ہے
پرُنور سی راہیں ہیں گنبد پہ نگا ہیں ہیں
جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہا نا ہے
ہم کیوں نہ کہیں ان سے روداد ِ الم اپنی
جب ان کا کہا خود بھی اللہ نے مانا ہے
محرومِ کرم اس کو رکھئے نہ سرِ محشر
جیسا ہے نصیر آخر سائل تو پرانا ہے
Read Full Ek Main Hi Nahi Un Par Qurban Zamana Hai Lyrics In English
Aey Rasool-E-Ameen Khatm-Al-Mursalin Lyrics In Urdu
اے رسولِ امین خاتم المرسلین
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
ہے عقیدہ یہ اپنا بہ صدق و یقین
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
بزمِ کونین پہلے سجائی گئی
پھر تیری ذات منظر پہ لائی گئی
سید الاولی، سید الاخری
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
مصطفیٰ مجتبیٰ تیری مدح و سنا
میرے بس میں نہیں، دسترس میں نہیں
دل کو ہمت نہیں، لب کو یارا نہیں
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
جستِ قدرت نے ایسا بنایا تجھے
جملۂ اوصاف سے خود سجایا تجھے
ایہ ازل کی حسین، اے آباد کے حسین
ڈھونڈتی ہے تجھے میری جانِ حزین
تیرا سکہ رواں کل جہاں میں ہوا
اس زمین میں ہوا، آسمان میں ہوا
کیا عرب، کیا عجم، سب ہیں زیرِ نگیں
توبہ توبہ، نہیں کوئی تجھ سا نہیں
اے رسولِ امین خاتم المرسلین
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
ہے عقیدہ یہ اپنا بہ صدق و یقین
تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
Read Full Aey Rasool-E-Ameen Khatm-Al-Mursalin Lyrics In English
Hamne aankho se dekha nahi hai magar lyrics In Urdu
ہمنے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
انکا جلوہ تو سینے میں مَوجُود ہے
جسنے لاکر کلام اِلٰہی دیا
وو محمّد مدینے میں مَوجُود ہے
ہے نظر میں جمال حبیبِ خدا
انکی تَسوِیر سینے میں مَوجُود ہے
جسنے لاکر کلام اِلٰہی دیا
وو محمّد مدینے میں مَوجُود ہے
پُھول کھلتے ہیں پڑ کر کے صلّ عَلا
جھوم کر کہ رہی ہے یہ باغ صبا
ایسی خوشبو چمن کے گلوں میں نہیں
جو نبی کے پسینے میں مَوجُود ہے
چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں
سارے عالَم میں ایسا نَظارا نہیں
ایسا منظر زمانے میں دیکھا نہیں
جیسا منظر مدینے میں مَوجُود ہے
ہمنے مانا کے جنّت بھوت ہے حسیں
چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں
یوں تو جنّت میں سب ہے مدینہ نہیں
اور جنّت مدینے میں مَوجُود ہے
بے سہاروں کو سِینے میں لپٹا لیا
جسنے جو مانگا اسکو اتا کر دیا
وہ فقیروں کے افسر شھ اَمْبِیا
وہ شَہَنْشَہ مدینے میں مَوجُود ہے
Read Full Hamne aankho se dekha nahi hai magar lyrics In English
Naat Sarkar Ki Parta Hoon Mein Lyrics In Urdu
نعتیں سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہو گی
اک تیرا نام وسیلہ ہے میرا
رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہو گی
یہ سنا ہے کہ بہت غور اندھیری ہو گئی
قبر کا خوف نہ رکھنا اے دل
وہاں سرکار مدینہ کی زیارت ہو گی
نعتیں سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی
ان کو مختار بنایا ہے میرے مولا نے
خلد میں بس وہی جا سکتے ہیں
جس کو حسنین کے بابا کی اجازت ہو گی
نعتیں سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہو گی
حشر کا دن بھی عجب دیکھنے والا ہو گا
زلف لہرا کہ وہ جب آئیں گے
قیامت میں بھی ایک اور قیامت ہو گی
اک تیرا نام وسیلہ ہے میرا
رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہو گی
میرا دامن تو گناہوں سے بھرا ہے
اک سہارا ہے کہ میں ان کا ہوں
اسی نسبت سے سر حشر شفاعت ہو گی
Last Word
“5 بہترین اردو نعتیں” کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کی بہترین شہادت یہی ہے کہ نعتیں ہماری دینی وراثت کا اہم حصہ ہیں جو ہمیں اپنے خدا کی طرف اپنی عبادت کے اظہار کے
لئے ایک ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔ یہاں پر پیش کیے گئے پانچ نعتیں کلامی طور پر بہت خوبصورت اور الہامی ہیں جو دل کو چھو جاتے ہیں۔
ان نعتیں اردو زبان کے لئے ایک خوش اسلوب و ہموار ادائیگی کے ساتھ لکھی گئی ہیں۔
FAQs
Owais Raza Qadri, Hafiz Tahir Raza
Naat sunne ke kai fayde hain, jaise ki:
- Dil ko sukoon milta hai
- Rohaniyat barhti hai
- Gunahon se bachne ka zariya
- Acchi adab aur ahlak
- Hidayat milti hai
4qul is quranic four surah.